سندھ حکومت بہت سے مسائل اور چیلنجز کا سامنا کررہی ہے ،صوبائی وزیر میر ممتاز حسین جاکھرانی

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و امور نوجوانان میر ممتاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہت سے مسائل اور چیلنجز کا سامنا کررہی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو چوتھے یوتھ فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں میڈیا پر جو حملہ کیا گیا انہیں اس پر انتہائی افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

ممتاز جاکھرانی نے کہا کہ نوجوان ہی حال اور مستقبل ہوتے ہیں اور یہ ہی ہمارا اثاثہ ہیں یوتھہ فیسٹول کا مقصد نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرکے ا ن کی صلاحیتوں کو نکھرانا ہے ۔سندھ حکومت ایسی سرگرمیوں میں ہر طرح سے مدد کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول پر 32 لاکھہ روپے کے اخراجات آئیں ہیں اور ایسے فیسٹول لاڑکانہ،میر پور خاص اور حیدرآباد میں بھی منعقد کیے جائیں گے جبکہ فیسٹول کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیکریٹری یوتھ افیئر کا کہنا تھا کہ دو روز جاری رہنے والے اس فیسٹول میں 13 مختلف مقابلے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :