وفاقی کا بینہ میں ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کے لیئے شامل ہو ئے ہیں، جے یو آئی

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:51

ملتان/مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)جے یو آئی اپو زیشن کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور وزارتیں چلانے کا بھی ڈھنگ جانتی ہے ہم وفاقی کا بینہ میں ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کے لیئے شامل ہو ئے ہیں، جے یو آئی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے ملک میں امن وامان کی کوششوں کو تقویت ملے گی اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کے لیئے مسلم لیگ اور جے یو آئی مزید موٴثر حکمت عملی مشترکہ طور پر طے کریں گے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی تر جمان وسیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مو لا نا عبد الہادی ،میاں محمد ہاشم ،قاری رشید احمد،مو لا نا ابوبکر فاروقی اور دیگر مو جو د تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کے بیرونی دورے سے واپسی پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں مزید فیصلے ہوں گے ایک سوال کے جواب مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی پر ویز مشرف کے دور میں اپوزیشن بنچوں پر تھی اور مو لا نا فضل الرحمن اپوزیشن لیڈر تھے انہوں نے کہا کہ مسئلہ وزارتوں کا نہیں بلکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ہے مو لانا محمد امجد خان نے تبلیغی مر کز میں ہونے والے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صوبائی حکومت کی نا کامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ خیبر میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نہیں ہے دہشت گردی دن بد ن بڑھتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ نہ کر نے والی حکو مت کو حکو مت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے انہوں نے بجلی قیمتوں اضافے کے اقدام پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا انہوں نے پہلے سے مہنگائی کے پہاڑ تلے دبی غریب عوام کو حکومت ریلیف دینے کے لیئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مختلف سیرت اجتماعا ت سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ شرعی نظام نافذ کیئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حا لات دن بدن بد تر صورت اختیار کرتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 65برس سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہ ہوسکا انہوں نے ارباب اقتدار پر زور دیا کہ وہ ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیئے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی پر عمل در آمد شروع کرے انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے حکمران ملک میں قرآن وسنت کے خلاف مو جو د قوانین ختم کر نے اور اسلام کے نفاذ کے پابند ہے اس حوالے سے حکمرانوں کو فوری اقدا مات کر نے چاہیے انہوں نے کہا کہ اسی نظام کی برکت سے ملک معاشی اورسیا سی بحرانوں سے آزاد ہو گا ۔