میاں چنوں، پولیس نے شہر یوں کے مو ٹر سائیکل پکڑ کر تھانوں میں بند کر نا معمول بنالیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:52

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پولیس نے شہر یوں کے مو ٹر سائیکل پکڑ کر تھانوں میں بند کر نا معمول بنالیا، بند ہو نے والے مو ٹر سائیکلوں سے پٹر ول، پر زے غائب ، خواتین سے بد تمیز ی ، مر یضوں کو ہسپتال لے جا نے اور گھر سے دکانوں یا کھیتو ں میں لے جانے کیلئے اصلی کا غذات ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیئے ،جس پرشہر یوں نے کہاکہ ڈاکو ؤں کو موٹر سائیکل کا غذات سمیت چھینے کا موقع دینے اور پر یشان کرنے کیلئے ا یسا کیا جارہا اگر یہی صورت حال جاری رہی تو تھانوں کا گھیر اؤ کریں گے پو لیس چو روں ڈاکوؤں کو پکڑ نے کی بجائے شہروں کو تنگ کرنے میں لگی ہے،اور پولیس 95فی فیصد سے زائد وارداتوں کی ایف آر درج ہی نہیں کر تی، اپنی ناکامی کوچھپا نے کیلئے شہر یوں کو پریشان کرنے اور کمائی کاذریعہ بناکر لو ٹ مار کرنے میں مصروف ہے اہل علاقہ ملک جا وید اقبال ، محمد ندیم ، سجاد نازش ، چوہدری ذوالفقار اور دیگرنے اعلیٰ حکام نے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :