سرگودھا: مولانا عبدالحمید پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج، حالات کشیدہ

ہفتہ 18 جنوری 2014 18:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری۔2014ء) )سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے دو کارکن جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے حساس مقامات اور عبادت گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ ڈی سی او نے اڑتالیس گھنٹے میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں پر اس وقت گولیاں برسا دیں جب وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی پر جا رہے تھے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے میں مرکزی نائب صدر مولانا عبدالحمید محفوظ رہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعے کے بعد شہر میں فضا کشیدہ ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ہو گئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :