وزیراعظم نے میڈیا ہاؤسز کے سیکیورٹی مسائل پر 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 18 جنوری 2014 18:54

وزیراعظم نے میڈیا ہاؤسز کے سیکیورٹی مسائل پر 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جنوری۔2014ء) کراچی میں ایکسپریس نیوز پر مسلسل حملوں کے بعد بالآخر حکومت کو ہوش آ ہی گیا اور وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا ہاؤسز کے سیکیورٹی مسائل پر 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید شامل ہیں جو میڈیا ہاؤسزکو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملے کے نتیجے میں 3 ارکان شہید ہوگئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی ، اس سے قبل بھی ایکسپریس گروپ کے کراچی دفتر پر 2 مرتبہ حملہ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :