بنوں :سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں دھماکا، 20 اہلکار شہید ،30 زخمی، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
اتوار 19 جنوری 2014 11:48
بنوں(رحمت اللہ شباب. اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں دھماکے سے 20 اہلکار شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بارودی مواد ایف سی کی جانب سے کرائے پر لی گئی پرائیوٹ گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ نمائندہ اُردو پوائنٹ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں سے ہر ہفتے اور اتوار کو فورسز کے قافلے اہل کاروں کی تعیناتی اور سامان کی ترسیل کے لیے شمالی وزیرستان جاتے ہیں۔
یہ عمل روڈ آپریشنل ڈیپلائے منٹ کہلاتا ہے اور اس مقصد کے لیے پرائیوٹ گاڑیاں بھی کرائے پر لی جاتی ہیں۔ اتوار کی صبح بھی فورسز کا قافلہ بنوں کینٹ سے میران شاہ روانہ ہوا۔ قافلہ ابھی کینٹ کی حدود میں ہی تھا کہ 8 بجکر 45 منٹ پر رزمک گیٹ پر قافلے میں شامل ایک پرائیوٹ گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔(جاری ہے)
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ پورے بنوں میں اس کی آواز سنی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جس گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا اس میں ایف سی کے اہل کار سوار تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور کسی کو دھماکے کے مقام کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ پرائیوٹ گاڑی کس کے ذریعے اور کس سے کرائے پر لی گئی تھی۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتایا کہ ہم اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں سیکورٹی فورسز ہمارے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں لہٰذا اس کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.