شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ

اتوار 19 جنوری 2014 11:48

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے 291 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ گذشتہ روزشارجہ اسٹیڈیم کی فلیٹ اور بے جان وکٹ پراوپنر احمد شہزاد نے پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔تمام دن بولروں کو وکٹ حاصل کرنے کے لئے محنت کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم فالو آن سے بچ گئی تاہم سری لنکاکے بولروں نے سخت محنت کے بعد پاکستان چھ بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیااور اپنی پوزیشن کو مظبوط بنالیا۔سری لنکا کی پہلی اننگز کی سبقت کو ختم کرنے کے لئے اب بھی پاکستان کو مزید 137رنز درکار ہیں۔تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ پر291رنز بنائے تھے۔کپتان مصباح الحق ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے36رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔سری لنکا کے لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہراتھ نے88رنز دے کر تین اورایرنگا نے53رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :