شدید دھند کے باعث ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

اتوار 19 جنوری 2014 11:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) ملتان میں ایک بار پھر سے دھند کا آغاز ہو گیا ہے شدید دھند کے باعث ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز مزید جاری رہے گا۔ ملتان میں آج دھند کے باعث حد نگاہ 2 سو مِیٹر تک رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان شہر اور اس کے گرد و نواح میں آج صبح شروع ہونے والی دھند سہ پہر تک جاری رہے گی جبکہ دھند شام کے وقت پھر سے شروع ہو جائے گئی۔ دھند کے باعث ملتان سے کراچی جانے والی پرواز پی۔ کے 333 روانہ نہیں ہو سکی جسے گزشتہ شام 7 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہونا تھا جبکہ مدینہ سے ملتان آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز این۔ ایل 702کو گزشتہ رات 10 بجے ملتان پہنچا تھا جسے کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :