شارجہ ٹیسٹ؛ پاکستان پہلی اننگز میں 341 پر آؤٹ، سری لنکا کو 87 رنز کی برتری

اتوار 19 جنوری 2014 12:39

شارجہ ٹیسٹ؛ پاکستان پہلی اننگز میں 341 پر آؤٹ، سری لنکا کو 87 رنز کی برتری

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز کی طرح تیسرے ٹیسٹ میں بھی قومی بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا پائے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 341 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اس کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز تھا، ٹیم کے مستند بلے پویلین سدھار چکے تھے تاہم مرد بحران مصباح الحق 36 رنز کے اسکور پر کریز پر موجود تھے۔

چوتھے دن کے آغاز پر مصباح الحق اور عبدالرحمان کریز پر آئے لیکن 294 رنز کے مجموعی اسکور پر عبدالرحمان پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد پاکستان کو آٹھواں نقصان 300 رنز پر منحمد طلحہ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

325 رنز پر مصباح بھی ہمت ہار بیٹھے انھوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح 341 رنز پر جنید خان 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز بنے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں احمد شہزاد نے 147، مصباح الحق نے 63 اور خرم منظور 52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کے ہیراتھ نے 5 اور ایرنکا نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ پریرا کے ہاتھ ایک ہی وکٹ آسکی۔ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری کے ساتھ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز جاری ہے۔اضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :