آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس 25جنوری سے دبئی میں شروع ہوگا،بنگلہ دیش میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش ایونٹس کے مستقبل بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا

اتوار 19 جنوری 2014 12:45

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاتین روزہ ایگزیکٹو بورڈاجلاس 25جنوری سے آئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے اجلاس کی صدارت عالمی تنظیم کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن کریں گے آئی سی سی کے تمام مستقل رکن ممالک کے بورڈ سربراہان اور ایسوسی ایٹ اور ایفیلی ایٹ ارکان کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس میں بنگلہ دیش میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش ایونٹس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔