جوڈو یونین آف ایشیاء ایگزیکٹو باڈی کا دو روزہ اجلاس 30 جنوری سے شروع ہوگا

اتوار 19 جنوری 2014 12:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) جوڈو یونین آف ایشیاء ایگزیکٹو باڈی کا دو روزہ اجلاس 30 جنوری سے کویت میں شروع ہوگا جس میں ایشین ایگزیکٹو باڈی کے تمام ممبران شرکت کریں گے اور اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان جوڈوفیڈریشن کے صدر کرنل رانا شجاعت علی 29 جنوری کو کویت روانہ ہونگے اجلاس میں 2014ء میں ہونے والے ایونٹس کا شیڈول، بجٹ اور ایشین گیمز کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا جائیگا-

متعلقہ عنوان :