برازیل ، مشہور نجات دہندہ مسیح کے مجسمے پر آسمانی بجلی گرنے سے مجسمے کے انگوٹھے کو نقصان پہنچا، مجسمے کا افتتاح 12 اکتوبر 1931 میں ریو کے ماوٴنٹ کورکاویدو کی چوٹی پر کیا گیا ،رپورٹ

اتوار 19 جنوری 2014 12:54

ریوڈی جنئیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) برازیل کے شہر ریو ڈی جنئیرو کے مشہور نجات دہندہ مسیح کے مجسمے پر آسمانی بجلی گرنے سے مجسمے کے انگوٹھے کو نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مجسمے کے دائیں ہاتھ والے انگوٹھے پر ایک طوفان کے دوران آسمانی بجلی گری۔برازیل کے قومی انسٹیٹیوٹ برائے خلائی تحقیق نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ مجسمے پر سال میں پانچ بار سے زیادہ آسمانی بجلی گرتی ہے۔

(جاری ہے)

مجسمے کا افتتاح 12 اکتوبر 1931 میں ریو کے ماوٴنٹ کورکاویدو کی چوٹی پر کیا گیا اور یہ دنیا کا آرٹ ڈیکو سٹائل مجسموں میں سب سے بڑا مجسمہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مجسمے کی کل اونچائی 125 فٹ ہے۔آرچ ڈائیوسس آف ریو جو اس مجسمے کا انتظام سنبھالتا ہے نے برازیل کے میڈیا کو بتایا کہ مجسمے کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت جلد کی جائیگی۔ مجسمے کو دیکھنے کیلئے ہر سال بیس لاکھ سیاح آتے ہیں اور 2010 میں اس پر 40 لاکھ ڈالر کی لاگت سے بحالی کا کام کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان کے دوران برازیل میں آسمانی بجلے گرنے کے اب تک کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جس کا ریکارڈ 1999 کے بعد سے رکھا جانا شروع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :