اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں 3روزپہلے گھر کے بیڈ روم سے لاپتہ 3سال کے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی،پاکستانی نژاد بچے کی لاش خالہ کے گھر سے برآمد ہونے پر ماں کو حراست میں لے لیاگیا،بچے کویہاں کس نے دفن کیااور موت کیسے واقع ہوئی ، تحقیقات شروع کر دی گئی ، پولیس نے گھر سیل کر دیا

اتوار 19 جنوری 2014 12:55

ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں 3روزپہلے گھر کے بیڈ روم سے لاپتہ 3سال کے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔پاکستانی نژاد بچے کی لاش اس کی خالہ کے گھر سے برآمد ہونے پر ماں کو حراست میں لے لیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق3 سال کاہنستامسکراتامیکائل پاکستانیوں ہی نہیں برطانیہ کے ان ہزاروں افرادکو بھی سوگوارکرگیاجو اس کی تلاش میں دن رات مصروف تھے اوران لاکھوں لوگوں کوبھی جو اس کے ملنے کیلئے 3 روزدعاگورہے۔

ایڈنبراکے رہائشی میکائیل کی لاش اسکی خالہ کے فائف میں واقع گھرسے برآمدہونے پراب اسکے چاہنے والے صدمے سے دوچار ہیں۔ پولیس نے یہ گھرسیل کردیا ہے۔اوراہلکارتحقیقات کررہے ہیں کہ بچے کویہاں کس نے دفن کیااور موت کیسے واقع ہوئی میکائل کی ماں روزدیپ کلرنے 3 روزپہلے دعویٰ کیا تھاکہ بچہ رات کوبیڈروم میں سویا تھا اورصبح کمرہ خالی ملاجس پرعلاقے کے سیکڑوں افراد رضاکارکے طورپربچے کی تلاش میں نکل آئے تھے،پولیس اہلکاروں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی سرچ آپریشن کیاتھا۔

(جاری ہے)

یہ بھی انکشاف ہوا کہ بچہ کرسمس کے بعدسے اسکول ہی نہیں گیا تھااوراس کے کلاس فیلوزکوبتایا گیا تھاکہ بچے کی طبیعت خراب ہے۔اب اس کی خالہ کے گھرسے لاش برآمدہوئی ہے تو کمیونٹی حیرت زدہ ہے کہ بچے کوکس نے قتل کیااوراس ننھے فرشتے کاجرم کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :