سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کی مصری صدرکو کامیاب ریفرنڈم پر مبارکباد،ریفرنڈم کا نتیجہ عوام کی آزاد منشا کا آئینہ دار ،وحدت کو مزید تقویت ملی،عدلی منصورکے نام تہنیتی پیغام

اتوار 19 جنوری 2014 12:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مصر کے عبوری صدر عدلی منصور کو ملک میں نئے دستور کے حوالے سے ہونے والے کامیاب ریفرنڈم پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ریفرنڈم نے مصری عوام کی وحدت کو مزید تقویت دی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہ عبداللہ نے اس امر کا اظہار مصر کے عبوری صدرعدلی منصور کے نام ایک تہنیتی تار پیغام کے ذریعے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سعودی فرمانروا نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ریفرنڈم نے مصری عوام کی وحدت کو مزید تقویت دی ہے، ریفرنڈم کا نتیجہ عوام کی آزاد منشا کا آئینہ دار ہے۔