شام،فلسطینی کیمپ یرموک میں چارماہ بعد اشیاء خوردونوش کی فراہمی، 200پارسل بھجوائے ،کیمپ میں بھوک اور ادویہ کی کمی سے 54بچے ہلاک ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ
اتوار 19 جنوری 2014 12:56
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) شامی دارلحکومت دمشق میں محاصرہ زدہ فلسطینی مہاجر کیمپ میں چار مہینوں کے بعد پہلی مرتبہ اشیا خور و نوش پر مبنی امداد پہنچائی گئی ،فلسطینی حکام اور شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دارلحکومت دمشق میں محاصرہ زدہ فلسطینی مہاجر کیمپ میں چار مہینوں کے دوران پہلی مرتبہ اشیا خور و نوش پر مبنی امداد پہنچائی گئی ۔
جنوبی دمشق میں واقع مہاجر کیمپ میں خوراک کی فراہمی درجنوں افراد کی ناکافی طبی سہولیات اور بھوک کے باعث ہلاکت کی اطلاعات کے بعد پہنچی ۔تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او)کے ایک عہدیدار انور عبدالھادی نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیا پر مشتمل پہلی کھیپ گزشتہ روز یرموک کیمپ پہنچی، جسے اہالیان کیمپ میں تقسیم کیا گیا۔(جاری ہے)
ادھر شام کے سرکاری میڈیا نے بھی فلسطینی حکام کے حوالے سے کیمپ میں خوراک کا سامان بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔
شامی دارلحکومت کے جنوب میں واقع یرموک مہاجر کیمپ کئی ماہ تک حکومت مخالف فورسز کے کنڑول میں رہا ہے جس کی وجہ سے شامی فوج نے کیمپ کا محاصرہ کر لیا، جس میں گذشتہ برس ستمبر سے شدت آئی۔فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا)کے ترجمان کریس گننس نے بتایا کہ ایجنسی نے کھانے پینے کی چیزوں پر مشتمل دو سو پارسل دمشق بھجوائے تاکہ انہیں مقامی لوگوں کے ذریعے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جا سکے۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ایک محتاط اندازے کے مطابق گذشتہ برس ستمبر سے اب تک یرموک کیمپ میں بھوک اور ادویہ کی کمیابی کی وجہ سے 54 اموات واقع ہو چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.