بنوں دھماکا ، صدر ، وزیر اعظم ، وزرائے اعلیٰ ،سیاسی رہنماوٴں کی شدید مذمت
اتوار 19 جنوری 2014 13:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) صدر، وزیر اعظم اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بنوں دھماکے کی مذمت کی گئی ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ملکی قیادت فیصلہ کرے طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ؟ دیر کریں گے تو ملک کو ہی نقصان ہوگا۔
(جاری ہے)
صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری ، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلیٰ نے بنوں میں فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کا مقصد ملکی دفاع کو کمزور کرنا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح فورسز کے جوان شہید ہوتے رہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مایوسی بڑھے گی۔ صدر ، وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہان جلد فیصلہ کریں کہ طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں،جتنی تاخیر کی جائے گی،ملک کو اتنا ہی نقصان ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.