لاہور:ملازمہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر کا ریمانڈ

اتوار 19 جنوری 2014 13:19

لاہور:ملازمہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار پروفیسر کا ریمانڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے پروفیسر کوجوڈیشل مجسٹریٹ نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے پروفیسر سلمان رفیق کوکینٹ کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔پولیس کی تشدد کیلئے استعمال کئے گئے آلات کی برآمد گی کیلئے چھ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پروفیسر سلمان رفیق کوتین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کاحکم دیا۔پروفیسرسلمان رفیق پر گھریلو تشدد کرنے کاالزام ہے۔استپال میں فضہ بتول کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :