بجلی پر سبسڈی کم ہوئی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا، اسٹیٹ بینک ، 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو صرف ایک فیصد ،300یونٹ استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 420 روپے سبسڈی ملتی ہے،رپورٹ

اتوار 19 جنوری 2014 14:16

بجلی پر سبسڈی کم ہوئی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا، اسٹیٹ بینک ، 50 یونٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بجلی پر سبسڈی کم ہوئی تو مہنگائی میں اضافہ ہوجائیگا، بجلی کا زیادہ استعمال کرنے والوں کو زیادہ سبسڈی ملتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو صرف ایک فیصد سبسڈی ملتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 300یونٹ استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 420 روپے سسبڈی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 36فیصد ہے۔ 301سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے اوسطاً 6631روپے ماہانہ سسبڈی ہے جبکہ ان صارفین کی تعداد 51 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بجلی کی لاگت 14روپے اور قیمت ساڑھے 8روپے ہے۔ اس طرح حکومت کو ہر یونٹ پرساڑھے 5 روپے سسبڈی دینا پڑتا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جون میں حکومت نے 322ارب روپے گردشی قرضوں کی مد میں ادا کئے۔ صوبائی حکومتوں اور نجی شعبے کے ذمے واجبات کو وصول کرنے کے لئے اقدمات لینا ہو گے

متعلقہ عنوان :