پنجا ب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،زیادہ تر حادثات ڈرائیور حضرات کے تیزرفتاری سے گاڑیاں چلاتے کے باعث پیش آتے ہیں ، موٹر وے حکام

اتوار 19 جنوری 2014 14:18

لاہور/بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق دھند کے باعث لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات رات گئے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سگیاں پل کے قریب نین سکھ چوک میں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان وکٹر اور شکیل شاہ قریبی فیکٹری میں کام کرکے واپس جارہے تھے جب وہ نین سکھ چوک پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے سے ٹکرا گئے۔ جس سے دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

جیل روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مسلم ٹاون میں اوور ہیڈ برج کے پلر سے مسافر وین جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے غالب مارکیٹ کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد کھمبے سے ٹکرا گئے جس سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، اسکا بھائی شدید زخمی ہوگیادوسری جانب بھلوال میں موٹروے پر دھند کے باعث سالم کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق سالم کے مقام پر شدید دھند کے باعث 5 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ادھر موٹر وے اور ٹریفک پولیس حکام کے مطابق دھند کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوتی ہے اور زیادہ تر حادثات ڈرائیور حضرات کے تیزرفتاری سے گاڑیاں چلاتے کے باعث پیش آتے ہیں، ٹریفک حکام نے ڈرائیور حضرات کو دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :