شاہ زین بگٹی کے قافلے کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ بگٹی جانے سے روک کر واپس کشمور روانہ کردیاگیا،حکومت کی یقین دہائی کے بعد قافلہ قبیلے کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی جارہا تھا ، ہمیں آگے نہیں جانے دیا گیا ، شاہ زین بگٹی

اتوار 19 جنوری 2014 14:19

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) شاہ زین بگٹی کے قافلے کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ بگٹی جانے سے روک کر واپس کشمور روانہ کردیاگیا جبکہ بگٹی مہاجرین نے ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا جس کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک معطل کردی۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی جانیوالے بگٹی مہاجرین کے قافلے کو انتظامیہ کی جانب سے ڈولی چیک پوسٹ پرروک لیا گیا اور شاہ زین بگٹی اورضلعی انتظامیہ کے درمیان ہونے والی بات کے بعد بھی لوگوں کونہیں جانے دیا گیا جس پرشاہ زین بگٹی قافلے کے ہمراہ واپس کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمورپہنچنے پرقافلے میں موجود افراد نے شدید احتجاج کیا اورانڈس ہائی وے کو ڈیرہ موڑ کے مقام پربند کردیا۔اس موقع پرشاہ زین بگٹی نے کہاکہ حکومت کی یقین دہائی کے بعد قافلہ قبیلے کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی جارہا تھاتاہم انہیں جانے نہیں دیا گیا۔قافلے کے ہمراہ بگٹی مہاجرین نے احتجاجا کشمور میں انڈس ہائی وے کو ٹائر جلا کر بند کردیا جس کے نتیجے میں سندھ ، پنجاب،خیبرپختون خواہ اوربلوچستان جانے والی تمام ٹریفک معطل ہوکررہ گئی ہے۔بگٹی مہاجرین نے کہا کہ ہم اپنے علاقے جارہے ہیں ہمیں روکنا سراسرزیادتی ہے۔مہاجرین میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔