وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)پیر کو ہوگا ، قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی ،درائع ، کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بریفنگ دئیے جانے کا امکان

اتوار 19 جنوری 2014 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)پیر کو ہوگا جس میں قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا اور وہ ہے قومی سلامتی پالیسی کے مسودے کی منظوری۔ سرکاری حکام کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اجلاس کو طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کریں گے جب کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بریفنگ دئیے جانے کا امکان ہے۔