اسرائیلی فوج کا گھروں میں گھس کر فلسطینیوں پر تشدد،سات کو حراست میں لے لیا، زرعی آلات،دیگر ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا،غزہ پر ناکہ بندی ،فلسطینیوں کوداخلے سے روک دیاگیا
اتوار 19 جنوری 2014 14:20
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مختلف مقامات سے سات فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو مرکز اطلاعات فلسطین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی نوجوان زید الجنیدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کے مکینوں کو باہر نکال کر پورے مکان کی تلاشی لی اور جاتے ہوئے زید کو گرفتار کرکے ہمراہ لے گئے،زید الجنیدی چند دن پہلے ہی اسرائیلی قید سے رہا ہو کر آئے تھے۔
درایں اثنا اسرائیلی فوجیوں نے یطا شہر کے جنوبی علاقے میں بھی فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایااورشہریوں پر بلا امتیاز تشدد کے بعد اسرائیلی فوجی کم سن فلسطینی محمد النواجعہ، اس کے بھائیوں یسری، یاسر، راضی النواجعہ اور عیسی جبر کو گرفتار کر کے لے گئے۔(جاری ہے)
گرفتار فلسطینیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا جبکہ ان کے زیر استعمال زرعی آلات اور دیگر ساز و سامان بھی صہیونی فوجیوں نے قبضے میں لے لیا۔
قابض فوج نے لخلیل شہر کے شمالی کیمپ العروب پر بھی حملہ کیا، جس کے بعد الفوار کیمپ میں بھی فلسطینی شہریوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے العروب کیمپ میں متعدد فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ فوجیوں نے المدارس اور المناشیر، سنٹرل الحارات کے علاقے میں گشت کیا۔ ادھر علاقے کے داخلی دروازے پر موجود فوجیوں نے متعدد شہریوں بالخصوص نوجوان فلسطینیوں کو روکے رکھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.