Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ،سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف ہونے والے حملے جیسے واقعات سے طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں ، انٹرویو

اتوار 19 جنوری 2014 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف ہونے والے حملے جیسے واقعات سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بم حملے اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہاکہ بنوں میں حملے جیسے واقعات کے نتیجے میں حکومت کو انسداد دہشتگردی کی پالیسی کی تشکیل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات