عدالتی ہفتہ ،سپریم کورٹ میں ای او بی آئی ، اوگرا کرپشن ، سی این جی لائسنز اور کامران فیصل کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں بینچ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کریگا

اتوار 19 جنوری 2014 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (کل)پیر کو شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان ای او بی آئی ، اوگرا کرپشن ، سی این جی لائسنز اور کامران فیصل کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے (کل)پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچ تشکیل دے دیئے ہیں پہلا بینچ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کام کریگا جس میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس عظمت سعید شیخ شامل ہیں بینچ ای او بی آئی میگا کرپشن سکینڈل ، کامران فیصل کیس ، لاء کالجز کے غیر قانونی قیام سے متعلق پاکستان بار کونسل کی درخواستوں ، پی سی ایس افسران کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کے علاوہ دیگر کئی اہم مقدمات کی سماعت کریگا دوسرا بینچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ہوگا تیسرا بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں کام کریگا جس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اقبال حمید شامل ہیں بینچ لاپتہ افراد کے مقدمات کے علاووہ سی این جی لائسنسوں کے غیر قانونی اجراء ، اوگرام کرپشن کیس کی سماعت کریگا چوتھا بینچ جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل ہے پانچوں بینچ جسٹس آصف سعید اور چھٹا بینچ جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں کام کریگا ۔