سیکیورٹی فورسز پر حملے کے ذمہ دار وزیراعظم خود ہیں، عمران خان
اتوار 19 جنوری 2014 17:52
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملے کے ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف ہیں کیونکہ حکومت ابھی تک مذاکرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ہری پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال سے پاکستان امریکا کی جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں جنگ لڑتی رہے اور ملک میں کبھی امن قائم نہ ہو سکے، جب بھی امن کی کوشش کی جاتی ہے تو کوئی حادثہ پیش آ جاتا ہے جس سے مذاکرات کا عمل وہیں رک جاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 20 ارب روپے کی امداد دی گئی جبکہ اس جنگ میں پاکستان کا 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ امریکا دھمکی دیتا ہے کہ اگر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہا نہ کیا گیا اور نیٹو سپلائی کا راستہ نہ کھولا گیا تو پاکستان کی امداد روک لی جائے گی لیکن تحریک انصاف پاکستان کو ایک خود مختار ملک بنائے گی جہاں پر امن ہو گا اور ہمیں کسی کے آگےجھولی نہیں پھیلانی پڑے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ جب بھی طالبان سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے تو الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم طالبان کے حامی ہیں، ہم طالبان کے نہیں پاکستان کے حامی ہیں اور ملک میں امن چاہتے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2006 سے پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے حکمران امریکا کے غلام ہیں کیونکہ ان کا پیسہ باہر کے بینکوں میں پڑا ہوا ہے اور ان کے بچے بیرون ممالک تعلیم حاصل کر رہے ہیں، قوم غریب اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہو رہا ہے صرف وہ لوگ امیر ہو رہے ہیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ آج 15 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، ڈالر 60 روپے سے 107 تک پہنچ گیا ہے، اگر اسی طرح امریکا کی غلامی کرتے رہے تو آگے مہنگائی، غربت اور ذلت ہی ذلت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.