حکومت بتائے عوام کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے‘ رحمان ملک،طالبان حکومت کے مذاکراتی پیشکشوں کا عوام، سول سوسائٹی، سکیورٹی اداروں اور صحافیوں پر حملے کر کے جواب دے رہے ہیں، سابق وزیر داخلہ

اتوار 19 جنوری 2014 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بنوں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کے مذاکراتی پیشکشوں کا مسلسل عوام، سول سوسائٹی، سکیورٹی اداروں اور صحافیوں پر حملے کر کے جواب دے رہے ہیں، حکمران بتائیں عوام کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رحمان ملک نے کہا کہ ایف سی انتہائی بہادری کے ساتھ طالبان کا مقابلہ کر رہی ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔ موجودہ حکومت اتنے بم دھماکوں کے باوجود مذاکرات کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے لیکن طالبان حکومتی مذاکراتی پیشکشوں کا ہر بار عوام، معصوم لوگوں، پولیس ،سکیورٹی اداروں اور صحافیوں پر بم دھماکے کر کے جواب دے رہے ہیں۔