زمانہ طالبعلمی میں ایک مصیبت ٹلنے پر چالیس روز تبلیغی جماعت کیساتھ لگانے کی منت مانگی تھی‘ شیخ رشید،چلے کی وجہ سے نماز جنازہ ، کلمے ، نمازیں اور اسلام کے بارے میں اہم معلومات حاصل سیکھیں‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ

اتوار 19 جنوری 2014 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طالبعلمی کے زمانے میں ایک مصیبت ٹلنے پر چالیس روز تبلیغی جماعت کے ساتھ لگانے کی منت مانگی تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے قصور کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے ساتھ بھیجا گیا ۔ چالیس روز کے چلے کی وجہ سے نماز جنازہ ‘ کلمے ‘ نمازیں اور اسلام کے بارے میں اہم معلومات سیکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کے زمانے میں دعائے قنوت سنا کر اپنے مخالف سے انتخاب جیتا تھا جو آج کل ایک اہم وفاقی وزیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :