Live Updates

پاکستان مشکل وقت سے گذر رہا ہے امن قائم رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ، شعیب اختر ، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا عمران خان ایک سنجیدہ اور مخلص سیاستدان ہیں ، تقریب سے خطاب

اتوار 19 جنوری 2014 18:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے گذر رہا ہے امن قائم رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا عمران خان ایک سنجیدہ اور مخلص سیاستدان ہیں میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس میچز نا ہونا قابل افسوس ہے مسلمانوں پر زوال کی وجہ دین سے دوری ہے ۔

80فیصد پاکستانی سود کھاتے ہیں کل جیل جانے والے آج کے حکمران ہیں عزت دار بننے کیلئے دین کے راستے پر چلنا ہو گا موجودہ دور میں نفسا نفسی کا عالم ہے جاپان نے بنکوں میں سود ختم کر دیا ہے پاکستان میں اللہ تعالیٰ نے بہت کچھ دیا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے ادارے تباہ ہو رہے ہیں فرقہ وارانہ دہشتگردی سے ملک کا بیڑا غرق ہو رہا ہے ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دور ہ میرپور کے دوران سابق صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آزادکشمیر محمدنواز رتیال کی طرف سے منعقدہ دینی ، علمی ، روحانی محفل سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر مرکزی انجمن تاجراں کے سیکرٹری جنرل خالد رتیال،زاہد الرحمن، طاہر اقبال، عنصر محمود مرزا، راجہ ندیم، میر طلعت،سینئر صحافی کاشف رشید،عمران احمد، قمر عباس شاہ، خالد محمود، احسان الحق کے علاوہ سینکڑوں علماء کرام اور نوجوان کرکٹ کے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے شعیب اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان محب وطن ،سنجیدہ لیڈر ہیں انہوں ے مجھے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاہم ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور میں بہت اچھا کرکٹ اسٹیڈیم موجود ہے ۔

پی سی بی کے حوالے ہونے کے باوجودیہاں فرسٹ کلاس میچز نہ ہونا قابل افسوس بات ہے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران سے اس سلسلہ میں بات کریں گے۔شعیب اختر نے کہا کہ محمد نواز رتیال کی آزاد کشمیر کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں سود کی لعنت سے بچنا چاہیے سود کاکاروبار کرنے والا اللہ سے کھلی جنگ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے اداروں اور وسائل کااستعمال دیانتداری سے کیاجاتا تو ہر پاکستانی 5کروڑ روپے کا مالک ہوتا انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان کے حالات دانستہ خراب کر رہی ہے ۔

مسلمان مسلمان کو مار رہا ہے یہودی آپس میں ایک دوسرے کیساتھ مخلص ہیں جبکہ ہم مسلمان ہونے کے باوجود متحد نہیں انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات زکوٰة کا صحیح مصرف کریں تو ملک میں بے روزگاری ختم ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہے ۔ تقریب کے میزبان نواز رتیال نے شعیب اختر کا میرپور آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر سینکڑوں کرکٹر کے شوقین نوجوانوں نے شعیب اختر کا والہانہ استقبال کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :