اسامہ کو بنانے اور پیسے دینے والا امریکہ اور برطانیہ تھا: گورنر پنجاب

اتوار 19 جنوری 2014 19:56

اسامہ کو بنانے اور پیسے دینے والا امریکہ اور برطانیہ تھا: گورنر پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو بنانے اور پیسے دینے والا امریکہ اور برطانیہ تھا۔ دھشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی ہوٹل میں مصنفہ روبینہ حیدر کی کتاب \'امن کا تصور\' کی تقرین رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دیں ۔ اسامہ بن لادن کھڑا کرنے اور پیسے دینے کا سہرا امریکی ادارے سی آئی اے اور برطانیہ کے ادارے ایم آئی فائیو اور سکس کے سر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام سیاسی ، مذہبی اور دینی جماعتیں اکھٹی نہیں ہوں گی دھشت گردی کے ناسور کو اکھاڑا نہیں جا سکتا۔