بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

اتوار 19 جنوری 2014 19:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع کی 104 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے ضمن میں سخت سیکورٹی انتظامات کے سائے میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

سات دسمبر 2013 کو ہونے والی بلدیاتی انتخابات میں خالی رہ جانے والی بلوچستان کی خالی رہ جانے والی 559 نشستوں اورضلع ہرنائی تمام 74 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے آج پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

ضمنی الیکشن کے 168 امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 361 نشستیں ایک بار پھر خالی رہ گئی ہیں۔ ادھر پولنگ 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاوقفہ جاری رہی جبکہ اس دوران کو ئی اہم ناخشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے علاوہ ایف سی کی نفری تعینات کی گئی ہے۔