اسلام آباد پولیس کا سو شل میڈ یا پر اکا ؤ نٹس کھو لنے کا فیصلہ ،یہ فیصلہ شہر یو ں سے بہتر ین رابطے ، پو لیسنگ معاملا ت میں راہنما ئی اور ان تک اہم معلو ما ت پہنچا نے کے لیے کیاہے،نو جو ان طلبا ء کو پولیس اسٹیشن کے وزٹ کی دعوت دی جا ئیگی ، پولیس اسٹیشن سے تھا نہ کلچر کا خا تمہ کر کے لو گو ں کی خد مت کویقینی بنا یا جا ئیگا ، سٹیزن پولیس کوارڈینیشن کمیٹیو ں کے ممبر ان کا رکر دگی کا ہر ما ہ جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور اچھی کا رکر دگی دکھا نے والے ممبر ان کوایو ارڈز دئیے جا ئیں گئے ،آئی جی سکندرحیات

اتوار 19 جنوری 2014 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس ا سلام آ باد سکندر حیا ت نے کہا ہے کہ شہر یو ں سے بہتر ین رابطے ، پو لیسنگ معاملا ت میں راہنما ئی اور ان تک اہم معلو ما ت پہنچا نے کے لیے اسلام آ باد پولیس نے سو شل میڈ یا پر اپنے اکا ؤ نٹس کھو لنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس کے امیج کو بہتر بنا نے کے لیے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سکو لو ں کے نو جو ان طلبا ء کو پولیس اسٹیشن کے وزٹ کی دعوت دی جا ئے گی ۔

پولیس اسٹیشن سے تھا نہ کلچر کا خا تمہ کر کے لو گو ں کی خد مت کویقینی بنا یا جا ئیگا ۔ انہو ں نے کہا کہ سٹیزن پولیس کوارڈینیشن کمیٹیو ں کے ممبر ان کا رکر دگی کا ہر ما ہ جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور اچھی کا رکر دگی دکھا نے والے ممبر ان کوایو ارڈز دئیے جا ئیں گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد پولیس نے شہر یو ں سے بہتر ین رابطے ، پولیسنگ معاملا ت میں راہنما ئی اور ان تک اہم معلو ما ت پہنچا نے کے لیے سو شل میڈ یا پر اپنے اکا ؤ نٹس کھو لنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سو شل میڈ یا پر اسلام آ باد پولیس کے اکا ؤ نٹس کھو لنے کا فیصلہ گزشتہ روز آئی جی اسلام سکندر حیا ت کی زیر صدارت ہو نے والے اجلا س میں سینٹر ل کو ارڈینیشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں اے آئی جی آ پر یشنز ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری ، صدر اسلام آ باد ہا ئی کو ر ٹ با ر ہا رون الر شید ، صدر اسلام آ باد چیمبر آ ف کا مر س اینڈ انڈ سٹر یز سبحا ن خا لد ، سما جی کا رکن مسز ثمر من اللہ ، اسد انصا ری اور ڈاکٹر پر ویز احسن شامل تھے ۔

میٹنگ میں اس با ت کا فیصلہ کیا گیا کہ اکیسو یں صد ی میں پولیسنگ افئیر ز میں جد ید ٹیکنا لو جی کا استعما ل نا گزیز ہے۔ اس سلسلے کی کڑ ی میں شرکا ء نے زور دیا کہ اسلام آ باد پولیس کے سو شل میڈ یا پر اپنے اکا ؤ نٹس ہو نے چا ہیے تا کہ پولیس اور عوام کے درمیا ن معلو ما ت کا تبا دلہ کیا جا سکے اور پولیسنگ کو بہتر بنا نے کے لیے ان کی تجا ویز سے استعفا د ہ کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آ باد پولیس ٹو ئٹر پر اپنا اکا ؤ نٹ کھو لے گی جبکہ فیس بُک پر اپنا پیج بنا یا جا ئے گا تا کہ سو ل سو سا ئٹی کو اہم واقعات کے با ر ے میں بر یف کیا جا سکے ۔ پولیس کے امیج کو بہتر بنا نے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ سکو لو ں کے نو جو ان طلبا ء کو پولیس اسٹیشن کے وزٹ کی دعوت دی جا ئے گی تا کہ پولیس کا سا فٹ امیج کو یقینی بنا یا جا ئے میٹنگ میں یہ زور دیا گیا کہ اہم معاملا ت عوام تک پہنچا نے کے لیے میڈ یا کے ساتھ تعاون کو یقینی بنا یا جا ئے گا اور اسی سلسلہ سو ل سو سا ئٹی کی خد ما ت سے استعفادہ حا صل کیا جا ئے گا۔

ٹر یفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے سلسلے میں آ گا ہی پر وگر ام شروع کیے جا ئیں ۔ اور ٹر یفک کے با ر ے میں دیگر معا ملا ت اس کی کمیٹی میں اٹھا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اسی طر حپولیس افسران و جو انو ں میں بہتر ین کا ر کر دگی دکھا نے والے کی حو صلہ افزائی کے لیے ہر ما ہ خصوصی انعاما ت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تھا نوں میں قائم سٹیزن پولیس کوارڈینیشن کمیٹیو ں کے ممبر ان کا رکر دگی کا ہر ما ہ جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور اچھی کا رکر دگی دکھا نے اور شہر یو ں کے معاملا ت احسن طر یقے سے حل کر وانے والے ممبر ان کوایو ارڈز دئیے جا ئیں گئے اور اس امید کا اظہا ر کیا گیا کہ مستقبل میں پولیس اور عوام کے درمیا ن تعلقا ت مضبو ط ہو ں گے ۔

تھا نہ کلچر کو ختم کر نے کے لیے مکمل سروے بھی کیا جا ئے گا تا کہ عوام اور پولیس میں جو دوریا ں ان کا خا تمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :