پہلی بار 42لاکھ سے زیادہ افراد نے این ٹی این نمبر حاصل کیے ہیں ،شاہد حسین اسد،جب تک ہم ملک و قوم کی ترقی کے لیے ٹیکس نیٹ میں خود کو داخل نہیں کریں کے ملکی سسٹم غیر ملکی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر ہی چلے گا ، ممبر بورڈ آف ریونیو

اتوار 19 جنوری 2014 20:30

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) ممبر بورڈ آف ریونیو شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 42لاکھ سے زیادہ افراد نے این ٹی این نمبر حاصل کیے ہیں جب تک ہم ملک و قوم کی ترقی کے لیے رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں خود کو داخل نہیں کریں کے ملکی سسٹم غیر ملکی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر ہی چلے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالایت کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمامِ سمینار ٹیکشیشن لاِ کت پاکستان بھر کے ٹیکس بار کے عہددران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر، ملک امان اللہ، آفتاب حسین ناگرہ، حاجی اکرام رضا، لیاقت بیگ،زوالفقار ناصر، عمران رانا، جواد بٹ، ارشد نواز مان، ریحان جعفری، عبدالقیوم، طاہر انیس، شاہد محمود، شکیل اے خان وسیم ارشد، شاہد میر ، نصیر ملک، ڈاکٹر سرفراز بشیر، میاں محمد انور عبد الرحمان ڈوگر اور دیگر موجود تھے، ممبر بورڈ آف ریونیو شاہد حسین اسد نے کہا پاکستان کے عامشہری سے لیکر سب اپنی اپنیسطع پر ٹیکس نیٹ میں خود کو داخل کریں تا کہ ہم کشکول سے جان چھڑا سکیں انہوں کیا کہ موجودہ حکومت نے جو ٹیکس پیکج کا اعلان کیا ہے اس سکیم سے بھر پور فائد اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ ایک بات ہمیں یاد رکھنی چائیے کی معاشی آزادی کے بغیر سیاسی آزادی کوئی معنی نہیں رکھتی انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے اپنے سابق دور 1992میں بھی ایسی معاشی سکیمیں دی تھی جس سے ملک میں معاشی انقلاب آیا تھا تقریب سے آفتاب حسین ناگرہ وسیم ارشد عبدالقدار میمن ارشد نواز مان نے بھی خطاب کیا۔