حکومت لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے،حبیب الرحمان
اتوار 19 جنوری 2014 20:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة، اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے بلدیاتی انتخابات کا عنقریب انعقاد کیا جائیگالہذا عوام بلدیاتی انتخابات میں ایماندار اور اچھے کردار کے حامل نمائندوں کا انتخاب کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز علاقہ خدو خیل یونین کونسل سروائی اور برکلے یونین کونسل نوازی ضلع بونیر میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی ٹال مٹول اور نعرہ بازی کی سیاست پر یقین نہین رکھتی بلکہ وہ عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان کا کسی پر احسان نہیں بلکہ بحیثیت منتخب نمائندے کے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی وابسطگیوں سے بالا تر ہو کر ضلع بونیر کے عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے علاقے کے عمائدین نے کہا کہ وہ آگے آئیں اور انہیں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں تاکہ ترقی و خوشحالی کی سکیموں پر ان کی منشاء کے مطابق مرحلہ وار عمل درآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ علاقے کی مجموعی ترقی کیلئے اپنے فروعی اختلافات بھلا دیں اور صوبے کی وسیع تر مفاد میں موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔مزید قومی خبریں
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ،سینیٹرفرحت اللہ بابر
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.