صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید،ایک زخمی،سعد نے اشکلون پرپانچ راکٹ داغے،تاہم انہیں راستے میں ہی روک لیاگیاتھا،اسرائیلی فوج کا الزام

اتوار 19 جنوری 2014 20:34

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) قابض صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ایک معصوم بچہ زخمی ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیاکہ اس نے گزشتہ ہفتے اس کے ملک پر راکٹ داغنے والے فلسطینی شہر کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فضائیہ کے مطابق 22سالہ احمد سعد نے گزشتہ جمعرات کو جنوبی اسرائیلی شہر اشکلون پر پانچ راکٹ داغے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ان راکٹوں کو میزائلوں کے دفاعی نظام کے ذریعے راستے ہی میں روک لیا گیا تھا، فوج نے احمد سعد کو اسرائیل پر بڑے حملے کی منصوبہ سازی پر موردالزام ٹھہرایا تھا،اسلامی جہاد نے سعد پر اتوار کو ہونے والے حملے کی تصدیق کی ، حکام کے مطابق حملے میں سعد شہید ہوگیا جب کہ وہاں موجود ایک 12 سالہ لڑکے کو معمولی زخم آئے۔