عراقی فوج کا رمادی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع، فوجی دستوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد دستیاب، نقل و حرکت پر پابندی نافذ کر دی گئی،عسکری ترجمان

اتوار 19 جنوری 2014 20:34

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) عراقی فوج نے اتوار کورمادی میں القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ، فوجی ترجمان محمد العسکری نے اس آپریشن کی تصدیق سرکاری ٹی وی چینل پر کی،ترجمان کے مطابق اس شہر پر گزشتہ کئی ہفتوں سے حکومت مخالف باغیوں کا کنٹرول ہے، بتایا گیا ہے کہ فوجی دستوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد دستیاب ہے جب کہ شہر میں ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی نافذ کر دی گئی ، عراقی فوج یہ آپریشن ایک ایسے موقع پر کر رہی ہے، جب ملک میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تشدد اپنے عروج پر ہے۔

متعلقہ عنوان :