نیوزی لینڈ نے بھارت کوپہلے ون ڈے میں 24رنز سے شکست دیدی،293رنزکے جواب میں مہمان ٹیم 48.4اوورزمیں268رنزپرآؤٹ ہوگئی،کوہلی کی سنچری رائیگاں

اتوار 19 جنوری 2014 20:55

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیپیئر میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔میزبان ٹیم نے بھارت کو مقررہ 50 اوورز میں 293 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم اس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 48.4 اوورز میں 268 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔بھارت کی اننگز کے کامیاب ترین بلے باز ویرات کوہلی رہے جنہوں نے دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 111 گیندوں پر 123 رنز بنائے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے سنچری بنائی ہو اور بھارت پھر بھی میچ ہار گیا ہو۔ویرات کوہلی نے اب تک ایک روزہ میچوں میں 18 سنچریاں بنائی ہیں جن میں سے 12 دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میچل مکیلنحاں نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ کوری اینڈرسن نے دو، ٹم سدی، ایڈم ملن اور کین ولیئمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کین ولیئمسن نے71 اور راس ٹیلر نے 55 رنز بنائے۔ ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے بلے باز کوری اینڈرسن نے 40 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ کوری اینڈرسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔محمد شامی نے چار وکٹیں جبکہ راوندرا جدیجا، اشانت شرما اوربوونشوار کمار نے ایک ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :