کاروباری مرکز وزیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے منصور شاہ نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا،فقہ جعفریہ کے منصور شاہ کے لواحقین نے گرہ بلوچ کے قریب نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

اتوار 19 جنوری 2014 20:56

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) کاروباری مرکز وزیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے منصور شاہ نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ ٹانک کے گنجان آباد علاقہ وزیرآباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے فقہ جعفریہ کے منصور شاہ کے لواحقین نے گرہ بلوچ کے قریب نعش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہری نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اتوار کی صبح کاروباری مرکز وزیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے منصور شاہ نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔

مقتول کی لعش کو اسکے لواحقین اور فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے وانا رود پر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک کو دو گھنٹوں سے زائد وقت کیلئے بند کیے رکھا مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ آے روز اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ہمارے لوگ کاروبار کیلئے جاتے ہیں تو نامعلوم افراد کے ہاتھوں نشانہ بن جاتے ہیں انکا کہنا تھا کہ اب تک اہل تشیع کے 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور پولیس اب تک کسی قاتل کو گرفتا نہیں کر سکی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہیں۔فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر ریاض خان داوڑکی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پرسڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے

متعلقہ عنوان :