بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، وارڈ نمبر7 میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نعمت اللہ بازئی 310ووٹ لیکر کامیاب

اتوار 19 جنوری 2014 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) بلوچستان کے 12اضلاع میں 98حلقوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کے روز منعقد ہوئے پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی اور شام 5بجے تک بلا تعطل جاری رہی البتہ جو ووٹر پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں تھے انہیں 5بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ووٹوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابی نتائج آنا شروع ہوگئے کوئٹہ کے وارڈ نمبر7غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امیدوار نعمت اللہ بازئی 310ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے سبی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دونوں نشستوں پر ڈومکی گروپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ باقی حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے کہاکہ بلوچستان میں اس کامیابی ضمنی الیکشن کے دوران الیکشن پرامن ماحول میں ہوئے اور کسی جگہ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 98حلقوں میں سے 74ضلع ہرنائی 3کوئٹہ 2سبی ژوب 3شیرانی 4مستونگ 3قلعہ سیف اللہ دو اور لورالائی جعفرآباد ڈیرہ بگٹی اور پشین کا ایک ایک حلقہ شامل ہیں ضلع ہرنائی کے حلقوں میں 9ڈسٹرکٹ کونسل 13میونسپل کمیٹی اور 52یونین کونسل کی نشتیں ہیں ان نشستوں پر 7دسمبر کو انتخاب نہیں ہوسکا تھا ۔