امریکی پابندیاں،پاکستان کا ایران کے ساتھ گیس منصوبہ منسوخ کرنے کا فیصلہ،رواں ماہ پاکستانی وفد تہران جائیگا،دفترخارجہ نے پیغام پہنچانے کی اجازت دیدی،ذرائع

اتوار 19 جنوری 2014 23:10

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان نے ایران کو باضابطہ طور پر آگاہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خدشے کے پیش نظر گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا،دفتر خارجہ نے بھی ایران کو یہ پیغام پہنچانے کی اجازت دیدی ہے،وفد رواں ماہ کے آخرمیں ایران کو آگاہ کرنے کے لیے تہران روانہ ہوگا،انگریزی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان وفد اس ماہ کے آخر میں تہران جائیگا جو ایرانی حکام کو بتائے گا کہ پاک، ایران گیس منصوبہ ناقابل عمل ہے اس میں بڑی رکاو ٹ امریکی پابندیوں کاخدشہ ہے، دفتر خارجہ نے ایران کو یہ پیغام پہنچانے کی اجازت دیدی ہے،چند روز قبل دفترخارجہ میں بین الوزارتی اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ پاکستان امریکی پابندیوں کے خدشے کے باعث مذکورہ منصوبے کیلیے فنڈز کا بندوبست کرنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :