بجلی کا بحران شدت اختیارکرگیا ، تعطیل کے باوجود شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ،پتوکی میں احتجاجی مظاہرہ،بجلی کی گھنٹوں بندش سے پانی کا بحران بھی شدیدہوگیا ،گیس کے کم پریشر سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ اپ ڈیٹ
اتوار 19 جنوری 2014 23:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) بجلی کا بحران مزید شدید ہو گیا ، تعطیل کے باوجود شارٹ فال بڑھ کر تین ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا جسکے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی عروج پر پہنچ گئی ، بجلی کی گھنٹوں بندش سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے بھی عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار کم ترین سطح 7800میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ طلب 10800میگا واٹ کی سطح پر بر قرار ہے ۔
گزشتہ روز ہائیڈل سے 1300‘تھرمل سے 1570اور آئی پی پیز سے 4930میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہو سکا ۔ ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے اور تعطیل کے روز لوڈ شیڈنگ کا دورنایہ 12سے 15گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 17سے 19گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ۔(جاری ہے)
دوسری طرف بجلی کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا ہے اور ٹیوب ویلز نہ چلنے کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں ۔
سردی کے باعث گیس کا بحران بھی بر قرار ہے اور گزشتہ روز بھی کئی علاقوں میں گیس مکمل غائب رہی جبکہ کئی علاقوں میں کم پریشر کے باعث خواتین کو کچن کے امور نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف پتوکی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ملتان جانے والی ٹریفک کو بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ بعدا زاں پولیس کی طرف سے مظاہرین سے مذاکرات کئے گئے جسکے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.