شارجہ ٹیسٹ میں آخری روز کا کھیل جاری
پیر 20 جنوری 2014 11:42
شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) شارجہ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل جاری ہے، سری لنکا نے گذشتہ روز کے اسکور 133 رنز5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا،سری لنکا کو مجموعی طور پر 220 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے در میان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا کی جانب گامزن نظر آرہا ہے۔ پاکستان کو سیریز میں شکست اور عالمی درجہ بندی میں تنزلی سے بچنے کیلئے کرشمے کا انتظار ہے۔
(جاری ہے)
آخری روز دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں اور بولرز کا امتحان ہوگا۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا کر مجموعی طور پر220 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، آخری روز ابتدائی سیشن میں سری لنکا کو برق رفتاری سے کھیل کر پاکستان کو جیت کے لئے 300رنز کا ہدف دینا ہوگا جبکہ پاکستانی بولرز جن میں اسپنرز عبدالرحمان اور سعید اجمل کا کرداراہم ہوگا۔
انہیں مزید پانچ سری لنکن بیٹسمینوں کو جلد سے جلد پویلین بھیج کر پاکستان کے لئے جیت کی راہ ہموار کرنا ہوگی، سیریز کو ڈرا کر نے کیلئے بھی پاکستانی بیٹنگ لائن کو اپنی مہارت کا ثبوت دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.