کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی میں شروع

پیر 20 جنوری 2014 12:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی میں شروع ہو گئی،رضاکاروں کی حفاظت کے لئے بی سی اور لیویز کے اہلکار تعینات بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیومہم شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لئے 896 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 17سو 92 رضا کار حصہ لے رہے ہیں جو گھرگھر جانے کے علاوہ ریلوے سٹیشن ، ائیر پورٹ ، بسوں کے اڈئوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 4 لاکھ 48 ہزار 470 بچوں کو پولیو کے ویکسین پلائے گئے۔پولیو رضاکاروں کی حفاظت کے لئے 4سو بلوچستان کانسٹبلری اور لیویز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور پولیو ٹیمز کی گاڑیوں کے ساتھ ایف سی کا عملہ بھی پٹرولنگ کرے گی۔