آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایناایوانووچ نے پانچ بارکی چیمپئن سریناولیمزکوشکست دیدی

پیر 20 جنوری 2014 12:53

میلبورن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ایناایوانووچ نے پانچ بارکی چیمپئن سریناولیمزکوشکست دیدی۔میلبورن میں جاری ایونٹ میں سریناولیمزکی کامیابیوں کاسلسلہ ختم ہوگیا،چوتھے راؤنڈمیں امریکی کھلاڑی کوسربیاکی ایناایوانووچ نے 4-6 ،6-3 اور6-3 سے شکست دی۔یہ سریناولیمزکی پچیس میچز کے بعدپہلی شکست ہے،ایناایوانووچ پہلی بارسیریناولیمزکوشکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

میچ سے قبل رپورٹ آئی تھی کہ سرینا کی کمر میں تکلیف ہے، اور میچ کے دوران یہ بات ثابت ہو گئی۔ انھوں نے میچ کے بعد کہاکہ میں تقریباً جیت ہی گئی تھی میں مقابلہ کرتی ہوں، اور مجھے شاید جیت جانا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ میں کسی پر الزام نہیں دھرنا چاہتی۔ میں سمجھتی ہوں کہ آنا تمام تر کریڈٹ کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

میں سمجھتی ہوں کہ انھوں نے ناقابل یقین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سیرینا نے کہا کہ انھیں اپنی تکلیف کی نوعیت معلوم نہیں ہے تاہم وہ گذشتہ کئی دن سے اس سے نمٹنے کی کوشش کر رہی تھیں یہ زندگی کیلئے خطرناک یا ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ بہتر ہو جائے گی، بس مجھے کچھ دن کا آرام چاہیے۔26 سالہ آنا اب کواٹر فائنل میں کینیڈا کی یوجین بوچرڈ سے مقابلہ کریں گی۔ 14ویں سیڈڈ آنا نے میچ کے بعد کہاکہ میں کورٹ پر جا کر اپنا بہترین کھیل پیش کرنا چاہتی تھی۔ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :