آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ 24 جنوری کو کھیلا جائیگا

پیر 20 جنوری 2014 12:54

پرتھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ 24 جنوری کو ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کو ایشز سیریز وائٹ واش کر چکی ہے۔ انگلش ٹیم کا ایشز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے تینوں میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :