الحمرا IIمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” ہار موتی دے “ کے منتظمین نے آرٹس کونسل کے قوانین کی دھجیاں بکھیردیں

پیر 20 جنوری 2014 12:56

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)الحمرا IIمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” ہار موتی دے “ کے منتظمین نے آرٹس کونسل کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ٹکٹ کی قیمتوں کی اپنی فہرست آویزاں کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ الحمرا میں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈراموں کے لئے ٹکٹ کی قیمت کا فیصلہ گورننگ باڈی کرتی ہے لیکن الحمرا IIمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” ہار موتی دے “ کے منتظمین نے ہال Iمیں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے کو فلاپ کرنے کیلئے صرف اسٹیج مینیجر IIسے اجازت لے کر از خود ٹکٹ کی قیمتیں کم کر کے فہرست آویزاں کر دی ۔