روبی انعم کو دو نجی ٹی وی چینلز سے مارننگ شو کرنے کی پیشکش ، اداکارہ نے دوستوں سے مشورے شروع کر دیئے

پیر 20 جنوری 2014 12:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) اداکارہ روبی انعم کو دو نجی ٹی وی چینلز سے مارننگ شو کرنے کی پیشکش ، اداکارہ نے دوستوں سے مشورے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ روبی انعم کو دو مارننگ شوز میں دوبارہ میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں اور اس کے بعد وہ مارننگ شو میں کام کرنے کا فیصلہ کریں گی ۔ یاد رہے کہ اداکارہ روبی انعم نجی ٹی وی کے دو نائٹ شوز میں بھی کر رہی ہیں ۔