اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ‘اگر چاہتی تو آج بھی فلموں میں کردار مل سکتے تھے‘ زیبا شہناز

پیر 20 جنوری 2014 12:57

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء)اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے ‘ میں نے 11فلموں میں بھی کردار نبھائے ہیں اگر میں چاہتی تو مجھے آج بھی فلموں میں کام مل سکتا تھا ۔ ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض اداکاروں کو بڑی سکرین کا نشہ ہوتا ہے ،مجھے چونکہ چھوٹی سکرین سے شہرت ملی اس لئے میری ترجیح بھی یہی ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے اپنے کیرئیر میں گیارہ فلموں میں بھی کردار ادا کئے ہیں اور اگر چاہتی تو آج بھی فلموں میں کام مل سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں صحافیوں کا دل سے احترام کرتی ہوں کیونکہ یہ لوگ معاشرے میں آئینے کا کردار ادا کرتے ہیں ۔صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کے ہاتھ میں قلم ہے اسے اسکا اس طرح استعمال کرنا چاہیے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں ۔ اس شعبے میں جانبداری لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے ۔