نارووال ،کیری ڈبہ الٹنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ،تین زخمی ہو گئے
پیر 20 جنوری 2014 13:03
نارووال /لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) نارووال کے قریب شکر گڑھ روڈ پر کیری ڈبہ الٹنے سے خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ کی رہائشی فیملی کے افراد کیری ڈبہ پر اپنے دو عزیزوں شیخ رزاق اور اشفاق احمدکو عمرہ سے واپسی پر شکر گڑھ لا رہے تھے کہ نارووال کے قریب بجھنا سٹاپ پر تیز رفتاری کی وجہ سے انکی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار آٹھ افراد میں سے ڈرائیور سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون نے ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔
جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں فہمیدہ بی بی، عمران علی، اشفاق احمد، اعجاز احمد اور ڈرائیور فیاض مرزا شامل ہیں ۔جبکہ زخمیوں میں شیح رزاق، شہزاد احمد اور مقبول احمد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد اورزخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.