بھارت ، شدید سردی سے گیارہ افراد زندگی کی بازی ہارگئے

پیر 20 جنوری 2014 13:09

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید سردی سے گیارہ افراد زندگی کی بازی ہارگئے بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے باوجود ہزاروں بے گھر افراد فٹ پاتھوں پر زندگی کے دن گزارنے پر مجبور ہوئے شدید سردی کے نتیجہ میں 11 بے گھر افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہری ترقی کے وزیر منیش نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے

متعلقہ عنوان :