کالعدم تحریک طالبان نے راولپنڈی میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
پیر 20 جنوری 2014 13:40
پشاور/لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جنوری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے راولپنڈی میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے پر امن ماحول بنائے تو کارروائیوں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو ٹیلیفون کر کے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے راولپنڈی کے آر اے بازار میں خود کش حملے کی ذمہ داری کرلی ہے دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے رہنما اعظم طارق نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے ماحول کو پرامن اور بااعتماد بناتی ہے تو طالبان اپنی کارروائیوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔
اعظم طارق نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں جنگ مجاہدین نے نہیں بلکہ پاکستانی حکومت نے شروع کی تھی اور وہ بھی امریکہ کے کہنے پر جنگ کی گئی اب سیز فائر کا اعلان بھی حکومت کو ہی کرنا چاہیے۔ اعظم طارق نے کہاکہ یہ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بات چیت کیلئے ماحول بہتر بنائے، جب ماحول بہتر اور پر امن بنانے کے حوالے سے پیش رفت دیکھیں گے تو انشاء اللہ اپنی سرگرمیوں پر نظرثانی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.